لاء افسرز کی تقرری کے معاملے پر اٹارنی جنرل خالد جاوید کا وزارت قانون کو خط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

khalid javed
khalid javed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے لاء افسرز کی تقرری کے معاملے پر وزارت قانون کو خط لکھ کر وضاحت جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید کی جانب سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اخبارات کے ذریعے علم میں آیاہے کہ اٹارنی جنرل آفس میں تقرریاں کی جارہی ہیں۔

اٹارنی جنرل کا خط میں کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل آفس میں تقرری اٹارنی جنرل کا اختیار ہے، لہٰذا وزارت قانون اس بارے میں اپنے طور پر وضاحت جاری کرے، آپ نے ملاقات میں واضح کیا تھا کہ کسی لا افسر کو تعینات یا ہٹایا نہیں جا رہا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے درمیان اتفاق ہوا کہ آئین کے مطابق کام کریں گے، آج اخبار میں شائع ہونے والی خبر نے ابہام پیداکررکھا ہے، وزارت قانون اخبار میں چھپنے والی خبر کی تردید کرے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وزارت قانون، اٹارنی جنرل آفس کے درمیان اپنے حدود کے اندر ایک اچھے تعلق کے لیے پرامید ہوں، اٹارنی جنرل کے خط کی کاپی وزیراعظم کے سیکرٹری کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے اٹارنی جنرل کی جسٹس قاضی عیسیٰ ریفرنس میں پیروی سے معذرت

واضح رہے کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے 18 جنوری کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں فل کورٹ کے سامنے متنازع بیان کے بعد پاکستان بار کونسل کے مطالبے پر استعفیٰ دے دیاتھا۔

Related Posts