ہزارہ ایکسپریس حادثہ، کراچی سے کونسی ٹرین کتنی تاخیر کا شکار ہے، تفصیل سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریلوے حکام کے مطابق نواب شاہ میں ہونے والے ٹرین حادثے کے بعد کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے اور شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، جبکہ ٹرینوں کی روانگی میں مزید تاخیر ہونے کا بھی خدشہ ہے، جس کی بنا پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں الٹ گئی ہیں، اور حادثے میں 28 مسافر جاں بحق 50 سے زائد زخمی ہیں، جس کے بعد ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

حکام وزارت ریلوے کے مطابق کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہےاور ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق حادثے کے باعث پاک بزنس ایکسپریس شام 4 کے بجائے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے اب 5 بجے کے بجائے شام 7 بجے روانہ ہوگی، ملت ایکسپریس رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی، تیز گام ایکسپریس بھی 2 گھنٹے کی تاخیر سے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرینوں کی روانگی میں مزید تاخیر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

Related Posts