اداکارہ حریم فاروق نے کامیاب زندگی گزارنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ حریم فاروق نے کامیاب زندگی گزارنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا
اداکارہ حریم فاروق نے کامیاب زندگی گزارنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور پرکشش چہرے کی مالکہ اداکارہ حریم فاروق نے زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کامیابیوں تک پہنچنے کا راستہ بتا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حریم فاروق نے اپنے چاہنے والوں کے لئے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ اسی خوشی کو انھوں نے کامیابی کی ڈور میں ڈالتے ہوئے کہا کہ کامیابی خوشیوں کی کنجی نہیں ہے ، خوشیاں کامیابی کی کنجی ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ کریں جو آپ پسند کرتے ہیں، تو آپ کامیاب ہوجائیں گے۔

پرکشش چہرے کی مالکہ حریم فاروق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اکثروبیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے اور کمنٹس بھی دیئے جاتے ہیں۔ انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 25 لاکھ ہے۔

گذشتہ دنوں اداکارہ حریم نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پنک رنگ کا لباس پہن رکھا تھا لیکن اس کا کیپشن بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اس سے ایک روز پہلے پوسٹ جیسا تھا”جب تک دنیا میں گلابی رنگ رہے گا، دنیا بہتر جگہ رہے گی”۔ مداحوں نے اس طرف حریم فاروق کی توجہ دلائی تو انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ہم دونوں(حریم اور شاہ رخ)ایک طرح سے سوچتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کو زندگی کے 6 سبق بتا دئیے

Related Posts