اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر شمیم آراء کی آج تیسری برسی منائی جائے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر شمیم آراء کی تیسری برسی
اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر شمیم آراء کی تیسری برسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مشہور و معروف اداکارہ اور فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون فلم ڈائریکٹر شمیم آراء کو مداحوں  سے بچھڑے ہوئے آج تین سال ہوچکے ہیں۔

بھارت کے شہر علی گڑھ میں آنکھ کھولنے والی شمیم آراء نے جب 1956ء میں اپنی پہلی فلم کنواری بیوہ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تو فلم کے باکس آفس پر پٹ جانے کے باوجود ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔

اس کے بعد  انہوں نے لاتعداد فلموں میں کام کیا جن میں انارکلی، عالم آراء، انسان بدلتا ہے، دلہن، آگ کا دریا، آنچ اور دلِ بے تاب شامل ہیں۔

فلم انڈسٹری میں بطور ہدایت کار انہوں نے صاعقہ نامی ایک فلم میں کام کیا جسے بہت پسند کیا گیا جس کے بعد انہوں نے مس ہانگ کانگ، پلے بوائے، ہاتھی میرے ساتھی ، منڈا بگڑا جائے اور لیڈی اسمگلر جیسی فلمیں ڈائریکٹ کیں۔

ڈائریکٹر اور ایکٹریس  کی حیثیت سے ان کی کارکردگی کو بہت سراہا گیا۔ انہوں نے سپورٹنگ ایکٹریس کی حیثیت سے 1960ء میں، بیسٹ ایکٹریس کی حیثیت سے 1964ء، 1965ء، 1967ء اور 1968ء میں نگار ایوارڈز اپنے نام کیے۔ اسی طرح بطور بیسٹ ڈائریکٹر انہوں نے 1993ء اور 1994ء میں بھی نگار ایوارڈ جیتا۔

اکتوبر 2010ء میں ان کو ہونے والا برین ہیمرج مرض الموت ثابت ہوا۔ چھ سال تک مسلسل ہسپتال میں داخل اور ڈسچارج کروایا جاتا رہا لیکن طبیعت مستقل طور پر بہتر نہ ہوسکی۔بالآخر 5 اگست 2016ء کو اسی مرض میں دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔

Related Posts