جنات نے معروف شخصیت کا موبائل فون ہیک کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سی این بی سی

مراکش کے سب سے مشہور انفارمیشن ایکسپرٹ امین رغیب نے عجیب بیانات کے ذریعے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر چند گھنٹوں میں ہی ایک طوفان برپا کردیا۔

امین رغیب نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والی کہانی کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔ امین رغیب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری فیچر کے ذریعے دعویٰ کیا کہ ایک شخص نے مجھے کہا کہ میں اس کا اسمارٹ فون چیک کردوں کہ اس کی نگرانی تو نہیں کی جارہی، خاص طور پر اس لیے بھی کہ وہ شخص ایک لڑکی سے محبت کے رشتے میں تھا۔ اسے شک تھا کہ کوئی ٹریکنگ ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کے لیے اس کے فون تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

امین رغیب نے کہا میں نے اس شخص کا فون بہت احتیاط سے اس لیے بھی چیک کیا کہ وہ ایک معروف شخصیت ہے لیکن میں فون چیک نہ کرسکا کیونکہ مجھے اس میں کچھ نہ ملا۔ صرف یہی نہیں بلکہ امین رغیب نے تصدیق کی کہ جب بھی اس نے فون پر دکھائی دینے والی ایپلی کیشنز میں سے کسی ایک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔

امین رغیب نے دعوی کیا کہ یہ صورتحال قابل اعتبار نہیں ہے۔ زیر بحث شخصیت تعویذ گنڈوں کے سیشن کر رہا ہے۔ اسے ایک شخص نے بتایا ہے کہ یہ ایک ایسا فون ہے جو ایک راز ہے۔ اس راز کو کوئی بھی نہیں سمجھ سکے گا۔ انفارمیشن ایکسپرٹ بھی اس فون کے حوالے سے کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے کیونکہ جنات نے فون ہیک کر لیا ہے اور ایکسپرٹس کو مطلوب معلومات کا نشان تک مٹا دیا ہے۔

زیر بحث شخصیت نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس کے ساتھ یہ بھی ہوا کہ اس نے فون چیک کرنے کے بعد رات کو محسوس کیا کہ اس کا دم گھٹ رہا ہے۔ رات کو جنات اس کا سانس بند کر رہے تھے کیونکہ اس نے فون تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ امین رغیب نے نوجوانوں کو خبر دار کیا کہ وہ جادو کے وجود کو ہلکا مت لیں اور اپنے فون اور اپنی رازداری کی حفاظت کریں۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے بہت سے صارفین نے مراکش سے متعلق اس کہانی کے بارے میں رد عمل کا اظہار کیا۔ بعض افراد نے جنات کی ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ چلنے کی صلاحیت کا مذاق اڑایا۔ بعض افراد اس عجیب و غریب کہانی پر یقین کرتے دکھائی دیے۔

Related Posts