کچھ قوتیں مذہبی فساد کروانا چاہتی ہیں، چیئرمین ہلال کمیٹی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا نیوز

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ توہین مذہب کے مرتکب افراد کو سزا دینا کسی بھی فرد کی ہرگز نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مبینہ توہین مذہب کے واقعے پر ہونے والے فساد اور ہنگامے کے بعد سرگودھا میں علماء اور اقلیتی مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا حکم دیتا ہے، پاکستان کا آئین و دستور بھی اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔

مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ قوم کو چوکنا اور محتاط رہنا ہوگا، ملک دشمن طاقتیں مذہبی فسادات برپا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، سب کو سوچ سمجھ کر چلنا اور پھونک پھونک کر قدم رکھنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کا سانحہ مجاہد کالونی کا بر وقت نوٹس قابلِ تحسین ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کی جانیں بچ گئیں۔

Related Posts