پاکستان میں بھکاری سالانہ کتنی کھرب بھیک اکٹھی کرتے ہیں؟ ہوشربا انکشافات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈیلی ٹائم

پاکستان میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد کے بارے میں ہوشربا اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک میں بھکاریوں میں کس قدر اضافہ ہوچکا ہے، نیز کس شہر میں سب سے زیادہ بھکاری پائے جاتے ہیں۔

سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی 24 کروڑ کی آبادی میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ افراد بھکاری ہیں۔ ان میں 12 فیصد مرد، 55 فیصد خواتین، 27 فیصد بچے اور باقی 6 فیصد سفید پوش مجبور افراد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 3 کروڑ 80 لاکھ پیشہ ور بھکاریوں کا 50 فیصد کراچی، 16 فیصد لاہور، 7 فیصد اسلام آباد اور باقی دیگر شہروں میں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں روزانہ اوسط بھیک 2 ہزار روپے، لاہور میں 1400 اور اسلام آباد میں 950 روپے ہے۔ پورے ملک میں فی بھکاری روزانہ کی اوسط 850 روپے ہے۔روزانہ بھیک کی مد میں یہ بھکاری 32 ارب روپے لوگوں کی جیبوں سے نکال لیتے ہیں۔ سالانہ یہ رقم 117 کھرب روپے بنتی ہے۔ ڈالر میں یہ رقم 42 ارب ڈالر بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف سماجی اور رفاہی تنظیموں اور حکومتوں کی جانب سے لنگر خانوں اور مفت کھانے فراہمی اور  بےنظیر انکم سپورٹ جیسی امداد ہڈ حراموں کی افزائش کر رہی ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کے حالات کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش نے بھیک پر پابندی لگا کر اپنی معیشت کو بڑا سہارا دیا ہے، رپورٹ کے مطابق بھیک پر پابندی کے صرف 4 سال بعد بنگلا دیش کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوکر اس کا حجم 52 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔

بنگلا دیش کی مثال دے کر کہا گیا ہے کہ اس کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان بھی نہ صرف اپنی معیشت بہتر کرسکتا ہے بلکہ قرضوں سے بھی نجات حاصل کرسکتا ہے۔

Related Posts