اسلام آباد، جی 11 میں تیزرفتار گاڑی نے 5 افراد کو کچل دیا، 4 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، جی 11 میں تیزرفتار گاڑی نے 5 افراد کو کچل دیا، 2 جاں بحق
اسلام آباد، جی 11 میں تیزرفتار گاڑی نے 5 افراد کو کچل دیا، 2 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی 11 میں تیز رفتار گاڑی نے 5 افراد کو کچل دیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے جی 11 میں 5 افراد کو کچل کر زخمی کردیا۔ حادثے میں زخمی 2 افراد ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔

حادثہ جی 11 کے ٹریفک سگنل پر پیش آیا۔ تیز رفتار گاڑیاں اشارہ توڑتے ہوئے متعدد افراد کو کچل گئیں۔ گاڑی نجی ہوٹل کا مالک چلا رہا تھا۔ پانچ گاڑیوں کے پروٹوکول نے ٹریفک اشارے توڑتے ہوئے مجموعی طور پر 5 شہریوں کو کچلا۔

پروٹوکول کے ساتھ قافلے کی مرکزی گاڑی میں نجی ہوٹل کا مالک بیٹھا ہوا تھا۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس حادثے کے آدھے گھنٹے بعد جائے حادثہ پر پہنچی۔ پولیس نے نجی ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔ دیگر 5 گاڑیوں میں سوار افراد جائے حادثہ سے باآسانی فرار ہوگئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لسبیلہ آر سی ڈی ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

ابتدائی طور پر لسبیلہ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: لسبیلہ آر سی ڈی ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، 14 افراد جاں بحق

Related Posts