عمران خان نے کشمیر کامقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، عبدالحمید لون

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

abdul hameed lone praises PM Imran's speech at UN

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام عالم کے سامنے کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا ۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ میں سب سے پہلے ایم ایم نیوز ٹی وی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کوریج کے ذریعے ہم اپنی بات پوری دنیا میں پہنچا رہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی طاقتوں کے ضمیر کو جھنجوڑنے کی بھرپور کوشش کی ہے اورخطے میں بھارت کے گھناؤنے کے عزائم سے پوری دنیا کو باخبر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر ادارہ اور پاک آرمی کشمیریوں کے ساتھ ہے ،کشمیر تنازعہ کے حوالے سے پاکستان کے تمام لیڈر اس بات پرمتفق ہیں کہ کشمیر کو ہم نے بھارت کے قبضے سے چھڑانا ہے ۔

عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو بھی آزاد جینے کا حق ہے ،ہم اپنے بنیادی حق کی بات کر رہے ہیں جس کا اقوام متحدہ ضامن ہے ۔آج ہندوستان کشمیریوں کی قتل و غارت کا منصوبہ بنا رہا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جنرل اسمبلی کے خطاب نے تحریک آزادی کو ایک نئی جلا بخشی ہے اورکشمیریوں کو حوصلہ ملا ہے ، اب اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:مظفر آباد میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف ریلیاں، مظاہرے

عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ وہاں آر ایس ایس اور سنگھ خاندان سے کشمیریوں کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔میں طالب علمی کے زمانے سے تحریک آزادی سے وابستہ ہوں اور پاکستان میرا ایمان ہے ،یہ سبز ہلالی پرچم ہماری شان ہے ۔

Related Posts