مظفر آباد میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف ریلیاں، مظاہرے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anti-Modi demo, rally in Muzaffarabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تنازعہ کشمیر اور کشمیرمیں بھارتی مظالم کو موثر طریقے سے اجاگر کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں عمران خان کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں نہ صرف کشمیری عوام کی نمائندگی کی بلکہ عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کر کے کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کی حقیقی ترجمانی کی۔

سینئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے سرینگر کے علاقے وزیر باغ میں مختلف وفود سے خطاب میں کشمیر کاز کی مسلسل حمایت اور بین الاقوامی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بھر پور کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں کی جدوجہد حق پر مبنی ہے اور وہ اپنے حق خود ارادیت کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ۔دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، شبیر احمدڈار، بلال صدیقی ، خواجہ فردوس اور تحریک وحدت اسلامی نے اپنے بیانات میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق پر مبنی کاز کو عالمی برادری کے سامنے موثر طریقے سے پیش کرکے خود کو انکا حقیقی سفیر ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کی کشمیر کاز کیلئے مسلسل حمایت کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

دریں اثنا بھارتی فوجیوں کی طرف سے رواں برس جولائی میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے والے تین بیگناہ مزدوروں کے اہلخانہ نے قاتل فوجی اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔

انہوںنے اپنا یہ مطالبہ بھارتی پولیس کے اس اعتراف کے بعد دہرایا کہ شوپیاں میں اٹھارہ جولائی کو جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کے ڈی این اے نمونے انکے اہلخانہ کے ساتھ میچ کرگئے ہیں۔

جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے رہنما زبیر حسن میر بھارتی فوجیوں کی طرف سے گزشتہ روز شہید کیے گئے نوجوان عمر خان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ کیا ۔

حریت رہنماؤں نے اس موقع پر اپنی تقاریر میں کہا کہ نریندر مودی غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان پورے عالم اسلام کی آواز بن چکے ہیں، محمود مولوی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو کامیابی سے اجاگر کیا ۔ پاسبان حریت جموںوکشمیر اور تحریک استقلال نے بھی مظفر آباد میں مودی مخالف ریلوںکا انعقاد کیا۔

کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے بھی برسلز میں اپنے بیان میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کشمیر پر موقف کا خیر مقدم کیا۔

Related Posts