سعودی عرب میں گرفتار پاکستانی شیعہ عالم رہا، وطن واپس پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب میں گرفتار پاکستانی شیعہ عالم علامہ ناظر عباس تقوی کو سعودی حکومت نے رہا کر دیا، جس کے بعد وہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے سوشل میڈیا کھاتوں پر اعلان کیا ہے کہ شیعہ علماء کونسل کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی کو سعودی حکومت نے رہا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کس شہر میں روزہ کتنا طویل اور کتنا مختصر ہوگا، معلوماتی فہرست جاری

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ شبیر میثمی کی کاوشوں سے علامہ سید ناظر عباس تقوی سعودی عرب میں قید سے رہا ہوکر علامہ ساجد نقوی کی جانب رواں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن جن افراد نے علامہ ناظر عباس تقوی کی رہائی کیلئے کوشش کی ہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اللہ سب کی توفیقات میں اضافہ کرے۔

واضح رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی کو گزشتہ ماہ عمرے کے دوران حرم شریف میں مذہبی جھنڈا لہرانے پر سعودی انتظامیہ نے مکہ مکرمہ سے گرفتار کرلیا تھا۔

Related Posts