بازارمیں کاروبار کا منفی دن،170 پوائنٹس گرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 170 پوائنٹس کم ہوکر 63 ہزار 567 پر بند ہوا۔

بازار میں آج 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور  شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 18.5 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے کم ہوکر 9310 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے سلسلے میں 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی، پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے لیے قرضے کی قسط کی منظوری دی تھی۔

Related Posts