غربت اوربیروز گاری سے پریشان باپ نے 2 بیٹیوں کو زہر دیکر خود بھی زہر پی لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SIX KILLED, 11 INJURED IN LOWER KURRAM ARMED CLASH

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرگودھا: بے روز گاری اور غربت سے پریشان باپ نے 2 معصوم بیٹیوں کو زہر دے کر خود بھی زہر پی لیا جس کے نتیجہ میں دونوں بچیاں اور باپ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہسپتال میں دم توڑگیا۔

پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے سپرد کر دیں جنہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ واں بھچراں کیچک 30 انور چوک میں محمد ظہیر بے روز گاری اور غربت کی وجہ سے کئی روز سے پریشان تھا جس نے گزشتہ روز اپنی دونوں بیٹیوں دس سالہ ایمان فاطمہ اور بارہ سالہ سعدیہ بی بی کو زہر دے کر خود زہر پی لیا۔

مزید پڑھیں: غربت سے مجبور باپ نے عید کے کپڑے مانگنے پر 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

جس کے نتیجہ میں دونوں بچیاں موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ باپ محمد ظہیر کو زندگی اور موت کی کشمکش میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی چند گھنٹوں بعد دم توڑ گیا ۔

پولیس تھانہ واں بھچراں نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے سپرد کر دیں جن کو آبائی قبرستان میں ایک دوسرے کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا۔

Related Posts