غربت سے مجبور باپ نے عید کے کپڑے مانگنے پر 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Edhi Ambulance

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیصل آباد: ملک میں غربت کے ہاتھوں مجبور ماں باپ کے ہاتھوں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، فیصل آباد میں بیروزگار باپ نے عید کے کپڑے مانگنے پر 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔

فیصل آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر باپ نے اپنے ہی چار بچوں کو موت کے منہ میں جھونک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غربت کے باعث بچوں کو عید کے کپڑے نہ بنا سکا تو چار روز قبل عید شاپنگ کے بہانے بچوں کو لے گیا اور تین بیٹیوں سمیت ایک بیٹے کو نہر میں پھینک دیا۔

ملزم نے واپسی پر بچوں کو لاہور میں رشتے دار کے گھر چھوڑنے کا ڈرامہ کیا تھا ہم بیوی کے تھانے میں درخواست دینے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے بچے نہر میں پھینک کر مارنے کا اعتراف کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر بھکھی نہر میں بچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts