کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور دھوکے کو یوٹرن کا نام دے کر اس پر فخر کرنا عمران خان کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی پی حکومت نے غربت کی کمی کے لیے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، عمران خان نے اس کا نام بدل ڈالا، پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک ایسے وقت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا کہ جب دنیا میں معاشی بحران تھا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے علاوہ انہوں نے غربت میں کمی کیلئے اب تک کیا کیا؟ عوام کو سب پتہ ہے کہ احساس کفالت پروگرام دراصل بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی غربت میں کمی کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چوری پکڑی جا چکی ہے، عمران خان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام کچھ بھی رکھ دیں، پاکستان کے عوام سب جانتے ہیں۔
وزیراعظم صاحب! منصوبوں، اداروں اور عمارتوں کے نام بدلنے سے آپ عوام کے دلوں سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام نہیں مٹاسکتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
جھوٹ اور دھوکے کو یوٹرن کا نام دے کر اس پر فخر کرنا عمران خان کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) May 25, 2021