ارسا کا پانی چور کے معاملے پر سندھ حکومت کو حقائق بیان کرنے کے لیے خط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارسا کا پانی چور کے معاملے پر سندھ حکومت کو حقائق بیان کرنے کے لیے خط
ارسا کا پانی چور کے معاملے پر سندھ حکومت کو حقائق بیان کرنے کے لیے خط

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)  نے پانی چور کے معاملے پر سندھ حکومت کو حقائق بیان کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوٹری بیراج سے نیچے پانی کی پچاس فیصد چوری ہوتی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارسا کی متعدد درخواستوں کے باوجود کوٹری بیراج سے پانی بدستور غائب ہو رہا ہے، یکم سے 22 مئی تک کوٹری بیراج سے نیچے 52 ہزار ایکڑ فٹ پانی غائب ہوا۔

ارسا کے مطابق سندھ کوٹری کی نہروں میں پانی کی قلت کا شور مچا رہا ہے، 14 مئی سے سندھ کو کوٹری سے نیچے پانی کی فراہمی 16 ہزار کیوسک ہے، کوٹری سے نیچے پانی کی پہنچ 8 ہزار کیوسک تک ہے، کوٹری بیراج سے نیچے سندھ کا پچاس فیصد پانی ضائع ہورہا ہے۔

پانی کے ضیاع سے سندھ کے کسانوں کو پانی کا جائز حق نہیں مل رہا، کوٹری سے نیچے پانی کے 50 فیصد نقصانات کی تحقیقات کرائی جائیں، اور سندھ حکومت کوٹری بیراج سے نیچے پانی کی چوری کو کنٹرول کرے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے حصے کا پانی دینے کی قرارداد پیش، پی ٹی آئی کی مخالفت پر اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر

Related Posts