اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جن کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے تاہم کورونا کی علامات تشویشناک نہیں۔
پیغام میں وزیرِتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں اور مجھے کورونا جو علامات محسوس ہورہی ہیں، وہ معتدل ہیں۔ ان شاء اللہ میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔
I have tested positive for coronavirus. I feel fine with mild symptoms. InshAllah will get well soon.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 25, 2021
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے سے قبل وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی جہاں حکامِ بالا کے ساتھ ساتھ عوام بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تقریب میں شریک مہمانوں اور عوام الناس کی بڑی تعداد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق خدشات جنم لینے لگے جنہیں اپنا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر2 ماہ قبل اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اللہ تعالیٰ کورونا متاثرین کو شفا عطا فرمائے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسی روز 29 مارچ کو ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت اور وزیر دفاع بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے