خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے، ڈاکٹر ثمینہ علوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے، ڈاکٹر ثمینہ علوی
خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے، ڈاکٹر ثمینہ علوی

کراچی: صدر مملکت کی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ علوی نے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد و دیگر بھی موجود تھیں۔

ڈاکٹر ثمینہ علوی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائے خواتین ہر شعبہ زندگی میں خدمات انجام دے رہی ہیں انہیں مساوی حقوق ملنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت ملک میں سے وٹہ سٹہ، چربیلی و دیگر رسومات کے خاتمے کیلئے مؤثر قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں تاہم ان کے ساتھ امتیازی سلوک کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے۔

ثمینہ علوی نے مزید کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے خواتین کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کیلئے قانون سازی میں مؤثر کردار ادا کیا ہے جو کہ خوش آئند امر ہے۔

نصرت واحد نے کہا کہ خواتین کی صحت و تعلیم و دیگر مسائل کو فوکس کیا گیا ہے سیاست میں بھی خواتین کی قربانیاں ہیں۔ ڈکٹیٹر شپ کے خلاف اور جمہوریت کیلئے خواتین کی قربانیاں بے مثال ہیں۔

خواتین پر مظالم کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ وومن کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے نئی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔

Related Posts