پاکستانی فلم و ٹی وی ایکٹریس ماہرہ خان نے اپنے ٹی وی سیریل ”ہم سفر“ کو گزشتہ 10 سال کا بہترین ڈرامہ قرار دئیے جانے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلم و ٹی وی ایکٹریس ماہرہ خان نے برطانوی اخبار انڈپنڈنٹ اردو کو جاری کردہ ویڈیو پیغام شیئر کیا۔
ویڈیو پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ برطانوی اخبار نے میرے ڈرامے ہم سفر کو گزشتہ 10 سال کا بہترین ڈرامہ قرار دیا۔ ”ہم سفر“ سے مجھے ناظرین کا بہت پیار اور عزت ملی۔
ماہرہ خان نے کہا کہ آگے جتنے بھی عشرے، برس اور دہائیاں گزریں، میرے لیے ”ہم سفر “ میری زندگی کا بہترین ڈرامہ ہی رہے گا۔ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ ”ہم سفر“ ہے تو میں بھی ہوں۔
Humsafar 🌹 https://t.co/RgHTJqypNp
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 29, 2019