پاک مسلم الائنس کی ضلعی کابینہ کی تشکیل مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو یوٹیوب

پاک مسلم الائنس (دیوان) ضلع وسطی کی کابینہ کی دوبارہ تشکیل کردی گئی، جس کے نتیجے میں محمد سلمان صدر، محمد اقبال سینئر نائب صدر، محمد دلاور حسین جنرل سیکریٹری، محمد شاہ عالم آرگنائزر منتخب ہوگئے۔

پاک مسلم الائنس کے مرکزی سینئر نائب صدر کامران سلمان نے نومنتخب ضلعی عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر محمد منیر عبد الغنی نے صدر یوتھ ونگ اور میزان الرحمن نے جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ کا حلف اٹھایا، جبکہ نو منتخب ضلعی صدر محمد سلمان نے انہیں ضلعی یوتھ کابینہ جلد مکمل کرنے کی ذمہ داری تفویض کردی۔

تقریب میں قائد محترم و چیئرمین پاک مسلم الائنس (دیوان) بچو عبد القادر دیوان، مرکزی صدر علاء الدین لطیف، مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا شبیر احمد پولانی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل انور ایچ اختر، مرکزی چیف آرگنائزر مفتی محی الدین احمد منصوری، مرکزی جوائنٹ سیکریٹریز محمد امین، نور الاسلام، حسین احمد مہدی، ارکان مجلس شوریٰ لشکیل عزیز، جہانگیر عالم و دیگر مرکزی ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی۔

چیف الیکشن سیل پاک مسلم الائنس (دیوان) رحمت غازی اپنی ٹیم کے ہمراہ تقریب میں شریک رہے۔ اس موقع پر تمام اضلاع کے صدور اور سیکریٹریز سمیت ذمہ داران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Related Posts