امریکی الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی کیا پوزیشن رہی، دیکھئے تفصیلی رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

امریکی انتخابات میں بہت سے پاکستانی نژاد امیدوار بھی تھے جن میں کچھ ہارے اور کچھ جیت گئے، آئیے دیکھتے ہیں ان میں سے کون کہاں سے ہارا اور جیتا ہے؟

پاکستانی نژاد امریکی سلمان بھوجانی نے دوسری مرتبہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستانی نژاد ری پبلکن امیدوار ایرون بشیر کو پنسلوینیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں پنسلوینیا کے کانگریس ڈسٹرکٹ میں ڈیموکریٹ برینڈن بوئل نے شکست دی۔

دوسری جانب ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی میں دونوں مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے، ڈیلس سے سلمان بھوجانی اور ہیوسٹن سے ڈاکٹر سلیمان لانی نے اپنی سیٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار مریم صبیح بھی الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ ان کے مقابلے میں ریاست مشی گن کے ہاؤس ڈسٹرکٹ 57 کی نشست پر ری پبلکن امیدوار تھامس کوہن جیت گئے، جبکہ پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار عائشہ فاروقی کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی نژاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں، ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نے مشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔ مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے، ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے۔ الہان عمر منی بھی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سےکامیاب ہوئیں۔

Related Posts