مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

آج 9 جولائی ہے اور آج کے دن مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 1967 میں اس دنیا سے رخصت ہوئی تھیں، یوں آج کے دن ان کی برسی منائی جاتی ہے۔

فاطمہ جناح کی پیدائش جناح خاندان میں 30 جولائی 1893 کو ہوئی اور برصغیر میں بمبئی پریزیڈنسی کے دوران گجرات کے کاٹھیاواڑ میں جناح بائی پونجا اور میتھی بائی کے سات بچوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔

فاطمہ جناح کو مادرملت یعنی قوم کی ماں کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے ۔ محترمہ اک تجربہ کار اور قابل احترام خاتون سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ہی دانتوں کی سرجن اور پاکستان کے معروف بانیوں میں سے ایک تھیں۔

محترمہ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی چھوٹی بہن تھیں۔ فاطمہ جناح کی نامکمل کتاب’ میرا بھائی‘ ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی سوانح عمری تھی، اس کتاب کو قائد اعظم اکیڈمی نے 1987میں شائع کیا۔ فاطمہ جناح کی وفات 9 جولائی 1967کو کراچی میں ہوئی اور ان کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار میں دفن کیا گیا۔

جب ہم اسکول میں تھے تو اس وقت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر ہمارے اسکول میں بھی پروگرام ہوتے تھے ، اب یہ سلسلہ “”کم “” ہے۔

اب بھی کہیں کہیں سرکاری و نجی اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور مرحومہ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ۔

اللہ تبارک و تعالی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم کے درجات بلند اور ہمیں مقاصد پاکستان حاصل کرنے کیلئے اپنے حصے کی محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، امین آمین