امریکیوں کی موجیں؟ ٹرمپ کا الیکشن جیتنے کے بعد ہر شہری کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات کے بعد ریپبلکن پارٹی کانگریس میں اپنا کنٹرول برقرار رکھتی ہے تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے ڈلاس میں ریپبلکن پارٹی کے وسط مدتی کنونشن سے خطاب کے دوران اس منصوبے کو ٹرمپ ڈیویڈنڈ کا نام دیا تاہم اس رقم کی فراہمی کے لیے فنڈز کے ذرائع اور دیگر تفصیلات واضح نہیں کیں۔

منصوبے پر ریپبلکن پارٹی کے بعض ارکان نے بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے رکنِ کانگریس چِپ رائے نے پوچھا کہ حکومت ایک کھرب ڈالر سے زائد کی رقم کہاں سے حاصل کرے گی۔

امریکی مردم شماری بیورو کے مطابق ملک میں تقریباً 24 کروڑ بالغ شہری ہیں۔ اس حساب سے ہر فرد کو 5 ہزار ڈالر دینے پر حکومت کو مجموعی طور پر تقریباً 1.2 کھرب ڈالر درکار ہوں گے جس سے امریکی بجٹ خسارے میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔

Related Posts