فن لینڈ کی 27 سالہ معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اولیویا اوراس کاسمیٹک سرجری سے قبل بے ہوشی کی دوا دئیے جانے کے دوران اچانک جان کی بازی ہار گئیں۔
اولیویا ہیلسنکی کے ایک نجی بیوٹی کلینک میں موجود تھیں جہاں انستھیزیا دئیے جانے کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
:max_bytes(150000):strip_icc():focal(730x258:732x260):format(webp)/Olivia-Oras-IG-090826-1-afabfb1e0b8440a5bc2c906fdec56923.jpg)
اولیویا کے والدین نے کلینک کے عملے کی ممکنہ غفلت یا سنگین غلطی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس کو واقعے کے تین روز بعد شکایت موصول ہوئی جس کے بعد ممکنہ مجرمانہ غفلت کے پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے۔
:max_bytes(150000):strip_icc():focal(804x453:806x455):format(webp)/Olivia-Oras-IG-090823-4-c1e0b4b913d544878f17927f2d0eb41e.jpg)
اولیویا نے 14 سال کی عمر میں انسٹاگرام سے اپنے سوشل میڈیا سفر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں بطور انفلوئنسر شہرت حاصل کی۔ 2016 میں ان کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم دی پرفیکٹ سیلفی بھی ریلیز ہوئی جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔
:max_bytes(150000):strip_icc():focal(829x290:831x292):format(webp)/Olivia-Oras-IG-090826-2-69d5888fb3c14addb04c6aab1c1191f7.jpg)
بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے ایمسٹرڈیم سکونت اختیار کی تھی۔ فن لینڈ واپسی کے بعد انہیں نیند کی ادویات اور الکحل کے استعمال کا مسئلہ درپیش رہا تاہم علاج کے بعد انہوں نے اپنی زندگی معمول پر لانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








