پاکستانی روپے کی قدر میں کمی؟ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی نئی رپورٹ نے امید جگا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملکی معیشت کے تناظر میں ایک انتہائی حوصلہ افزا پیشرفت سامنے آئی ہے کہ عالمی جریدے فچ (Fitch) کے ذیلی ادارے بی ایم آئی (BMI) نے سال 2026 میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے متعلق اپنی سابقہ پیشگوئی واپس لے لی ہے۔

معاشی ماہرین نے بھی اپنی پرانی تخمینہ آرزی کو تبدیل کرتے ہوئے یہ اندازہ ختم کر دیا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک ڈالر کی قیمت 288 روپے تک پہنچ جائے گی۔

بی ایم آئی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ سال 2026 کے دوران پاکستانی روپیہ تقریباً 278 روپے فی ڈالر کے آس پاس مستحکم رہے گا۔ رپورٹ میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ شرح سود کی بلند سطح ملکی کرنسی کو سہارا دینے اور ایکسچینج ریٹ میں استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جو اگست کے آخر تک 17.1 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک نے 3 ستمبر کو یورو بانڈز کے اجراء کے ذریعے مزید 3 ارب ڈالر حاصل کیے ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں تک پاکستان کی بہتر رسائی آنے والے دنوں میں ملک کے غیر ملکی ذخائر میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ نظرثانی شدہ رپورٹ پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کے زیادہ مستحکم ہونے کی غمازی کرتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال 2026 میں روپے کو قدر میں کمی کے حوالے سے پہلے جتنے دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Related Posts