اداکارہ سے گلوکارہ تک! ہانیہ عامر نے سونگ پابلو سے میوزک انڈسٹری میں انٹری دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا پابلو ریلیز کر دیا، جس میں انہوں نے اپنے ناقدین اور مخالفین کو جواب دیا ہے۔

پنجابی ہپ ہاپ ٹریک کی کہانی اور کمپوزیشن بھی ہانیہ عامر نے خود تیار کی ہے۔ گانے میں اداکارہ نے اپنی مقبولیت، خوبصورتی اور ذاتی زندگی سے متعلق ہونے والی تنقید کا دوٹوک انداز میں جواب دیا۔

گانے میں ہانیہ عامر نے اپنے پنڈی اٹیٹیوڈ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ اپنی زندگی میں پُرسکون ہیں جبکہ ان کے مخالفین مسلسل ان سے الجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

گانے کا دلچسپ حصہ اس کا آؤٹرو ہے جس میں بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت ہانیہ عامر کے لیے خصوصی پیغام دیتی ہیں اور انہیں حوصلہ دیتے ہوئے مخالفین کا بہادری سے سامنا کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔

پابلو کے ذریعے ہانیہ عامر نے واضح کیا کہ وہ اپنے خلاف ہونے والی تنقید سے واقف ہیں تاہم وہ اپنے مخالفین کی باتوں کو خاطر میں نہیں لاتیں۔

Related Posts