محمد عامر گروئن انجری کا شکار، ملتان سلطان کیخلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں شامل کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہوگئے، ملتان سلطان کے خلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔

پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کے محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ ملتان سلطانز سے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

کراچی کنگز کی انتظامیہ کے مطابق محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہیں ۔ وہ ٹیم کے ساتھ ملتان کا سفر نہیں کریں گے۔ ان کا ری ہیب کراچی میں ہی جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے نجم سیٹھی سے معافی کیوں مانگی؟

ٹیم کی انتظامیہ اتوار کے میچ میں محمد عامر کی دستیابی کے لیے پُرامید ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں کم از کم اگلے دو میچز کے لیے آرام کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دی تھی۔ ایونٹ میں کراچی کنگز کی یہ پہلی کامیابی تھی۔

Related Posts