اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ناانصافی، عدم مساوات اورغربت کے باعث پاکستانی بچے بہت ساری سہولیات سے محروم ہیں،بطور ایک قوم ہمیں اپنے بچوں کو انصاف، درست برتاوَ، برابری اور پْر امن ماحول دینے کے لیئے غیرمعمولی کاوشیں کرنا ہونگیں،بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ انسانوں کا سب سے قیمتی اثاثہ ان کے بچے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ والدین کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھتر تعلیم و علاج کی سہولیات فراہم کرنا ریاست اور اس کے اداروں کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔
انہوںنے کہاکہ ناانصافی، عدم مساوات اورغربت کے باعث پاکستانی بچے بہت ساری سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ بطور ایک قوم ہمیں اپنے بچوں کو انصاف، درست برتاوَ، برابری اور پْر امن ماحول دینے کے لیئے غیرمعمولی کاوشیں کرنا ہونگیں۔
یہ بھی پڑھیں حقوقِ اطفال: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے