اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا بہترین قومی اثاثہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور برادر ملک ہے جس نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی مشکل ترین حالات میں ہمیشہ مدد کی ہے، پاکستانی ورکرز اور پروفیشنلز کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے پر ہم سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ہماری حکومت پاکستان کو جلد معاشی بحران سے نکال لے گی۔
شہباز گِل سے بدسلوکی کا الزام، ڈی آئی جی سمیت 2پولیس افسران برطرف