کابل:کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں طالبان کے ایک سرکردہ عالم شیخ رحیم اللہ حقانی ہلاک ہوگئے۔
روئٹرز ذرائع کے مطابق ایک مبینہ خود کش حملہ آور نے پلاسٹک کی مصنوعی ٹانگ میں چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد سے مدرسے کے اندر طالبان کے سرکردہ عالم کو نشانہ بنایا۔
خبر رساں ایجنسی کو طالبان انتظامیہ کے ترجمان بلال کریمی نے بتایا کہ ”عالم دین (شیخ رحیم اللہ حقانی) کو دشمنوں کے بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔”
طالبان ذرائع نے رائٹرز کومعلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور پہلے ایک حملے میں اپنی ٹانگ گنوا چکا تھا، اس نے دھماکہ خیز مواد کو پلاسٹک کی مصنوعی ٹانگ میں چھپا رکھا تھا۔
وزارت داخلہ کے ایک سینئر طالبان عہدیدار کے مطابق یہ امارت اسلامیہ افغانستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے،ہم تحقیقات کر رہے ہیں یہ شخص کون تھا اور اسے شیخ رحیم اللہ حقانی کے ذاتی دفتر میں داخل ہونے کے لیے اس اہم مقام پر کون لایا تھا۔
مزید پڑھیں:ایمن الظواہری کی لاش تاحال نہیں ملی، ترجمان طالبان کا انکشاف