واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کا نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ “ہمارے اتحاد کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔
میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدربائیڈن نے منگل کو اپنے ٹویٹر اکاؤ نٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کے الحاق سے عالمی استحکام کی ضمانت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ فن لینڈ اور سویڈن نیٹو کو مزید مضبوط بنائیں گے۔قبل ازیں صدر بائیڈن نے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت کے بل پر دستخط کئے۔
اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواستوں کی توثیق قابل تحسین ہے۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جو یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے جواب میں مغربی اتحاد کو وسعت دے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ دو شمالی یوروپی ممالک امریکا کی زیر قیادت ٹرانس اٹلانٹک اتحاد میں باہمی دفاع کے لیے “مقدس عہد” کرتے ہوئے مضبوط اور قابل اعتماد اتحادی بنیں گے۔
مزید پڑھیں:اوآئی سی کی فلسطینی علاقوں پراسرائیلی جارحانہ حملوں کی مذمت