لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کراچی میں ہونے والی بارش کی تباہ کاریوں کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مون سون بارشوں سے جانی اور مالی نقصان پر پوری قوم فکرمند ہے۔
کراچی میں مون سون بارشوں سے جانی اور مالی نقصان پر پوری قوم فکرمند ہے۔ وفاقی حکومت کا عزم ہے کہ صوبائی حکومت اور فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہچانے کا عمل جلد مکمل ہواور امدادی سرگرمیوں میں کوئی کمی نا رہے۔کراچی! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 11, 2022
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا عزم ہے صوبائی حکومت اور فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہچانے کا عمل جلد مکمل ہواور امدادی سرگرمیوں میں کوئی کمی نہ رہے۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے ہمیں تگنی کا ناچ نچایا، رانا ثناء