سابق آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں انتقال کر گئے
سابق آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں انتقال کر گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میلبورن: سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کوئنز لینڈ میں کار حادثے کے بعد انتقال کر گئے، کرکٹ آسٹریلیا نے اینڈریو سائمنڈز کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کار حادثے میں جاں بحق اینڈریو سائمنڈز کی عمر 46 سال تھی۔ وہ آسٹریلیا کے لیے 26 ٹیسٹ میچ کھیل چکے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب یہ حادثہ ٹاؤنس وِل سے 50 کلومیٹر دور ہیروے رینج میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹر راشد لطیف کا جلد سیاست میں آنے کا اعلان 

پولیس کے ایک بیان کے مطابق اینڈریو سائمنڈز جو کار چلا رہے تھے، وہ سڑک کو چھوڑ کر پلٹ گئی جو انتہائی تشویشناک ثابت ہوا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین لاچلن ہینڈرسن کے مطابق آسٹریلوی قوم بہترین کھلاڑی سے محروم ہوگئی۔ 

اپنے ایک بیان میں چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا لاچلن ہینڈرسن نے کہا کہ اینڈیو سائمنڈز وہ باصلاحیت کھلاڑی تھے جس نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی کامیابی اور کوئنز لینڈ کی بھرپور کرکٹ میں اپنا کردار ادا کیا۔ 

بیان میں چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اینڈریو سائمنڈز بہت سے لوگوں کے لیے ایک مذہبی شخصیت تھے جنہیں ان کے مداحوں اور دوستوں نے قدر کی نگاہ سے دیکھا۔اینڈریو سائمنڈز کے لواحقین سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں۔ 

کوئنز لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ کار روڈ وے چھوڑ کر الٹ گئی۔ ایمرجنسی سروسز نے زخمی اینڈریو سائمنڈز کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ 

Related Posts