حضرت علی ؓسے محبت ایمان کا حصہ، توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، مفتی طارق مسعود نے وضاحت کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mufti Tariq Masood issues clarification on Hazrat Ali remarks

کراچی: معروف عالم دین مفتی طارق مسعود کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے ایک بیان کو متنازعہ بناکر پیش کیا گیا، حضرت علی ؓسے محبت ایمان کا حصہ، توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

مفتی طارق مسعود نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنے بیان میں لالچ کے تحت جہیز مانگنے والوں پر تنقید کی۔ حضرت علی ؓسے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور میں حضرت علی ؓ کی فضلیت پر کئی بیانات دے چکا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ حضرت علیؓ  کی توہین کرنے والا مرتد اور اسلام سے خارج ہے۔ میرے بیان کو کاٹ کر پیش نہ کیا جائے، سنجیدہ اہل تشیع علماء بھی میرے خلاف اس غیراخلاقی فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرینگے۔

مزید پڑھیں:مفتی طارق مسعود پر حضرت علی ؓ کی شان میں مبینہ گستاخی کا الزام، گرفتاری کا مطالبہ

واضح رہے کہ معروف عالم دین مفتی طارق مسعود پر 3 سال پرانے ایک بیان کو لے کرحضرت علی ؓ کی شان میں مبینہ طور پر گستاخی کا الزام لگا جارہا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم دوسری جانب مفتی طارق مسعود کے حامیوں کا کہنا تھا کہ تفرقہ پھیلانے کیلئے ویڈیو بیان کو کاٹ کر ایک حصہ پوسٹ کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مفتی طارق مسعود کا پورا بیان سنے بغیر ان پر الزام لگانا درست نہیں ہے۔

Related Posts