فوجداری قوانین میں اصلاحات قانون کی حکمرانی کی طرف قدم ہے۔وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوجداری قوانین میں اصلاحات قانون کی حکمرانی کی طرف قدم ہے۔وزیر اعظم
فوجداری قوانین میں اصلاحات قانون کی حکمرانی کی طرف قدم ہے۔وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوجداری قوانین کے نظام میں اصلاحات قانون کی حکمرانی کی طرف قدم ہے، اگر کوئی یہ سمجھے کہ انصاف قائم کیے بغیر ملک ترقی کرسکتا ہے تو وہ خوابوں کی دنیا میں رہنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے آج کریمنل جسٹس سسٹم کا اجراء کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر طاقتور کے مقابلے میں غریب کو انصاف ملے تو وہ دعا دیتا ہے۔ غریبوں کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ برکت عطا فرماتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم عمران خان اور عسکری قیادت میں کوئی اختلاف نہیں۔شیخ رشید

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ فوجداری قوانین کے نظام میں اصلاحات قانون کی حکمرانی کی جانب قدم ہے۔ سمندر پار پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ 90 لاکھ اوور سیز پاکستانیوں کی آمدنی 22 کروڑ پاکستانیوں کے برابر جا پہنچتی ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری اس لیے نہیں کرتے کیونکہ انہیں قانون کی بالادستی پر یقین نہیں۔ اگر اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے اپنے وطن میں سرمایہ کاری شروع ہوگئی تو پاکستان کو قرض کی ضرورت نہیں رہے گی۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر قانون کا نظام ٹھیک نہ کیا گیا تو قانون کی حکمرانی بھی ممکن نہیں ہوگی۔ جیلوں میں عوام کو بھر دیا گیا۔ غریب عوام کی کہانیاں خوفناک ہیں۔ غربت ہی عام آدمی کا جرم بن جاتا ہے۔ فوجداری نظام میں اصلاحات پہلی بار کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف نہ ہونے سے معاشرہ خوشحال نہیں ہوتا۔ غریبوں کو تحفظ دینے سے اللہ تعالیٰ برکت دے گا۔ ہم نے کرکٹ میں غیر جانبدار امپائرنگ کیلئے جدوجہد کی، تنقید ہوئی تاہم کامیابی ہمارا مقدر بنی۔ الیکشن میں ٹیکنالوجی لارہے ہیں جس کا عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔ 

 

Related Posts