پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم گزشتہ ماہ انتقال کر گئیں، جس کی اطلاع گزشتہ شب سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم 25 نومبر کو جمعرات کے روز انتقال کر گئیں۔ ماہرہ خان نے نانی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ان کے ہمراہ اپنی کچھ یادگار تصویریں شیئر کیں اور بتایا کہ ان کا انتقال سہ پہر کے وقت ہوا۔
نومبر کے دوران انتقال کر جانے والی رضیہ خانم کے متعلق ماہرہ خان نے کہا کہ نانی نے 5 سال کی عمر میں اپنی والدہ کے سائے سے محرومی کے بعد اپنے اہلِ خانہ کیلئے زندہ رہنے کا انتخاب کیا۔ وہ بہت اچھی کہانیاں سناتی تھیں۔
نیٹ فلکس سیریز منی ہائسٹ کی بے مثال مقبولیت کا راز سامنے آگیا
یمنیٰ زیدی کی انٹری نے ڈرامہ سیریل پری زاد کو چار چاند لگا دئیے