کنگنارناوت کے سکھوں کود ہشت گرد کہنے پر ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنگنارناوت کے سکھوں کود ہشت گرد کہنے پر ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا
کنگنارناوت کے سکھوں کود ہشت گرد کہنے پر ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی:نئی دہلی کی اسمبلی نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو بھارتی سکھوں سے متعلق متنازع بیان دینے پر طلب کرلیا ہے۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بالی ووڈ میں متنازع شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں، کبھی جاوید اختر یا ہریتھک روشن کے ساتھ تنازع کا شکار رہتی ہیں تو کبھی اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا اور نیوز میں ہیڈ لائنز بناتی ہیں۔

چند روز قبل کنگنا نے ایسا ہی ایک بیان سکھ برادری سے متعلق دیا تھا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے، کنگنا کے بیان پر نئی دہلی کی اسمبلی نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی نے کنگنا رناوت کے سکھوں سے متعلق بیان پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی عام آدمی پارٹی کے رہنما کررہے ہیں، کنگنا کو کمیٹی کے سامنے 6 دسمبر کو طلب کرکے بیان سے متعلق وضاحت مانگی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عامر خان تنہائی میں بیٹھ کر کیوں روتے ہیں؟خود ہی بتادیا

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ کنگنارناوت متنازع بیانات کے باعث خبروں کی شہہ سرخیوں میں رہنے کا ہنر جانتی ہیں۔

Related Posts