سمرتی ایرانی کو دی کپل شرما شو کے سیٹ پر داخلے سے روک دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمرتی ایرانی کو دی کپل شرما شو کے سیٹ پر داخلے سے روک دیا گیا
سمرتی ایرانی کو دی کپل شرما شو کے سیٹ پر داخلے سے روک دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی وزیر اور سابق ٹیلی وژن اداکارہ سمرتی ایرانی کو ”دی کپل شرما شو“ کے سیٹ پر داخلے سے روک دیا گیا۔

بھارتی وزیر برائے ترقی انسانی وسائل سمرتی ایرانی اپنی کتاب کی تشہیر کیلئے ”دی کپل شرما شو“ کے سیٹ پر شو ریکارڈ کروانے پہنچیں، سیٹ کے مرکزی دروازے پر کھڑے محافظ نے ان کی گاڑی کو اندر جانے سے روک دیا۔

محافظ نے کہا کہ آپ کی آمد کا ہمیں نہیں بتایا گیا اور بحیثیت وزیر آپ کی سیکیورٹی کیلئے خاص انتظامات نہیں کئے گئے،لہٰذا آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

بھارتی اداکارہ اور سیاستدان سمرتی ایرانی 30 منٹ تک سیٹ کے باہر اپنی گاڑی میں بیٹھی انتظار کرتی رہیں لیکن شو انتظامیہ نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ سمرتی ایرانی کے چلے جانے کے بعد جب یہ معاملہ شو کے میزبان کپل شرما کے علم میں آیا تو انہوں نے محافظ پر شدید غصہ کیا۔

مزید پڑھیں: کنگنارناوت کے سکھوں کود ہشت گرد کہنے پر ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا

کپل شرما نے سمرتی ایرانی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے معذرت کی۔کپل شرما نے سمرتی ایرانی کو سیٹ پر واپس آنے کی درخواست مگر انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ان کی فلائٹ کا وقت ہوچکا ہے اور انہوں نے صاف انکار کردیا۔

Related Posts