میکسیکو میں 7.4شدت کا زلزلہ،ایک شخص ہلاک، سونامی وارننگ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میکسیکو میں 7.4شدت کا زلزلہ،ایک شخص ہلاک، سونامی وارننگ جاری
میکسیکو میں 7.4شدت کا زلزلہ،ایک شخص ہلاک، سونامی وارننگ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میکسیکو سٹی:میکسیکو کے جنوبی علاقے میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ زلزلے کی شدت کے باعث بلند عمارتیں لرز گئیں۔

زلزلے کے باعث ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر اسپتالوں سے ڈاکٹرز، نرسیں اور مریض بھی باہر نکل آئے۔

اس دوران کچھ افراد جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زار و قطار روتے رہے۔زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ بعض مقامات پر سڑکوں پر گڑھے پڑگئے۔

2017 میں میکسیکو میں سات اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے تین سو پینتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ میکسیکو سٹی میں اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ زلزلے آچکے ہیں، جس میں بھاری جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

Related Posts