اسٹاک مارکیٹ میں 368 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 368 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 368 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان رہا، انڈیکس تیزی کے باعث 65 ہزار کی سطح بحال کرنے میں کامیاب ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 368 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100 انڈیکس 64 ہزار 822 پوائنٹس پر بند ہوا،مارکیٹ میں 22 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

مارکیٹ میں 198 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 128 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انٹربینک میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر مزید کم ہوگئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 67 پیسے ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر 12 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالرگزشتہ روز 6 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related Posts