محکمہ تعلیم سندھ ضلع شرقی کے 124 مفرور ملازمین میں سے 31 کی نوکری ختم کر دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ تعلیم سندھ ضلع شرقی کے 124 مفرور ملازمین میں سے 31 کی نوکری ختم کر دی گئی
محکمہ تعلیم سندھ ضلع شرقی کے 124 مفرور ملازمین میں سے 31 کی نوکری ختم کر دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ تعلیم ایجوکیشن سندھ میں سینکڑوں اساتذہ ، غیر تدریسی ملازمین کے مفرور ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق کراچی ضلع شرقی جمشید ٹاؤن کے الفلاح پرائمری اسکول کے پی ایس ٹی مقصود جاوید، ہائر سکینڈری اسکول چنیسر ویلج کے لیب اسسٹنٹ ذوالفقار علی، اسی اسکول کے اسسٹنٹ ممتاز علی ، گرلز سکینڈری چنیسر ویلج کی جے ایس ٹی ازراں یاسین ،ایس ایل ٹی حجۃ اللہ عباسی ، جے ایس ٹی روہینہ انجم ،عامر جمیل ، لیب اسسٹنٹ تنویر رضا، جے ایس ٹی شبیر سلام ، ڈی ٹی اسما پروین ، پی ایس ٹی عابد اکبر، نائب قاصد محمد آصف شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ فرحانہ ایچ ایس ٹی ، فرخندہ نیازی ،پی ایس ٹی مریم بینش ابراہیم ، نائب قاصد محمد جمیل ، جونیئر کلرک رضا حسین ، پی ایس ٹی عبدالحق،آر سی ایس محمد عارف خان ، نائب قاصد خلیل احمد، ایچ ایس ٹی پرویز احمد،لیب اسسٹنٹ راشد حنیف ، پی ایس ٹی محمد عالم ، پی ایس ٹی صنوبر ، نائب قاصد عبدالرحمن ، سویپر مشتاق جاوید،نائب قاصد محمد امتیاز ، جے ایس ٹی محمد طارق عدنان ، جے ایس ٹی عظمی عدنان، کمپیوٹرآپریٹر سید مصطفی جمال ، ایچ ایس ٹی ساجد اقبال ،ایچ ایم محمد راحت زبیری ، ایچ ایس ٹی پیر بخش ، لیب اسسٹنٹ عبدالمصطفی ،چوکیدارمحمد کامران قادری ، جونیئر کلرک محمد ارسلان ، نائب قاصد علی بخش، جے ایس ٹی یاسر احمد خان ، نائب قاصد نبی نور ، نائب قاصد رضوان علی خان ، چوکیدارمحمد کامل ،واٹر مین نوید اوصاف، پی ایس ٹی کہکشاں اقبال  شامل ہیں ۔

ان کے ساتھ ساتھ نائب قاصد محمد بنارس ، پی ایس ٹی سیدہ مہہ جبین، نائب قاصد محمد علی ، پی ایس ٹی عظمی تبسم ، نائب قاصد عبدالقدیر ، نائب قاصد عبیداللہ ،پی ایس ٹی عنبر،پی ایس ٹی ام حبیبہ،پی ایس ٹی شاہدہ محمود،پی ایس ٹی خالد اشرف،جونیئر کلرک اشرف خان ، پی ایس ٹی عائشہ ستار،پی ایس ٹی نصرت،نائب قاصد شہروزخان ، پی ایس ٹی ایس ایم شمع ، آر سی ایس شکیل احمد ، سویر نواب مسیح،پی ایس ٹی عظمی ، پی ایس ٹی محمد مرتضی راشد، پی ایس ٹی اسما خان ، شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ پی ایس ٹی سعیدہ کاشف، ایچ ایس ٹی محمد رفیق ، ایچ ایس ٹی روزینہ ، جے ایس ٹی نرجس پروین ، سویپر کشور موہن ، جونیئر کلرک جنید احمد، پین رفیع اللہ،پی ایسٹی شاہدہ سجاد، ایچ ایم خرم جاوید،جے ایس ٹی سمیرہ گل ،نائب قاصد سید محمد فیصل ، جے ایس ٹی حامد محمود ،جے ایس ٹی محمد عزیز ، ایچ ایس ٹی صالح،نائب قاصدسید ریحان علی ، لیب اسسٹنٹ شاہین جمال ، پی ایس ٹی عمران ہارون ، شامل ہیں ۔

ان کےعلاوہ مفرور ااساتذہ و ملازمین میں پی ایس ٹی ثنا جمیل ، پی ایس ٹی سعدیہ اختر،جے ایس ٹی شبانہ ، ایچ ایس ٹی رخشندہ ناز ، لیب اٹینڈسفیان ، سویپر نسرین بی بی ، جے ایس ٹی شائستہ پروین ، پی ایس ٹی محمود مسیح،پی ایس ٹی نفیسہ سراج ، پی ایس ٹی نسرین ، ایس ایس ٹی جمیلہ ذوالفقار،ایچ ایس ٹی مہ جبین ، جے ایس ٹی اقرار احمد،نائب قاصد گلبہار،نائب قاصد خاتون یوسف ،جونیئر کلرکس سوسی ، پی ایس ٹی یسمین بیگم،سینیئرکلرک عبدالفاتح ،نائب قاصد یاسر اقبال ، پیون محمد علی ، جونیئر کلرک محمد حسن ،پی ایس ٹی عرض محمد،ایس ایل ٹی مشتاق علی ، پی ایس ٹی صائمہ نور ، جے ایس ٹی راشدہ بیگم شامل ہیں ۔

محکمہ تعلیم سے تنخواہیں لینے کے باجود اپنے اپنے اسکولوں سے غیر حاضر اور مسلسل مفرور رہنے والوں میں پی ایس ٹی دھرم داس ، پی ایس ٹی رضیہ سلطانہ ، پی ایس ٹی شائستہ تبسم،ایچ ایم فوزیہ حسن ، پی ایس ٹی فاطمہ علیم ،جونیئر کلرک محمد عظیم خان اور پی ایس ٹی ناہید اخترکے ساتھ ساتھ ایچ ایم محمدفابیری شامل ہیں ۔

مجموعی طور پر محکمہ تعلیم سندھ ضلع ایسٹ کے کل 124 اساتذہ و غیر تدریسی عملہ مفرورہیں ،جن میں 70 سرکاری اساتذہ اور54 غیر تدریسی عملہ شامل ہے۔مذکورہ عملے کے بارے میں تب معلوم ہوا کہ جب  اگست میں محکمہ تعلیم سندھ کے مانیٹرنک اینڈ ایولیو ایشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسکولوں کو باقاعدہ سروے کیا گیا تھا ، جس میں مذکورہ اساتذہ اور عملےکے ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ وہ عرصہ دراز سے بغیر بتائے اسکولوں سے غیر حاضر ہیں ۔

جس کے بعد مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کی جانب سے رپورٹ مرتب کرکے سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن کو فراہم کر دی گئی ۔ جس کے بعد محکمہ تعلیم نے مفرور ملازمین سے 3 روز میں وضاحت طلب کی ۔جس کے بعد جواب نہ دینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ حاضر ہوکر اپنے جوابات جمع کرانے والوں میں سے بعض کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا ہے اور بعض کی انکریمنٹ ختم کرکے نوکری پر بحال کردیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے محکمہ ایجوکیشن اسکول سکینڈری (ساوتھ)کے ڈی ای او غلام حیدر بلو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مانیٹرنگ والوں نے سروے کیا تھا جس میں معلوم ہوا کہ وہ غیر حاضر ہیں ،جس کےبعد ہم نے ان کو شوکاز جاری کئے جس کے بعد بعض لوگوں نے اپنا موقف پیش کیا تھا ۔جس کے بعد ہم نے اخبار میں 51مفرور ملازمین کے لئے اشتہارجاری کیا جن میں 20افراد نے اپنا جواب دیا اور 31نے کوائی جواب نہیں دیا ۔جس کے بعد ہم نے جو نہیں آئے ان کی نوکری ختم کردی جبکہ دیگر میں بعض ملازمین کو معمولی سزائیں دی ہیں اور بعض کے انکریمنٹ ختم کئے جب کہ بعض اساتذہ و ملازمین کو جبری ریٹائرڈمنٹ بھی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، امریکی صدر جوبائیڈن

Related Posts