امریکا دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، امریکی صدر جوبائیڈن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، امریکی صدر جوبائیڈن
امریکا دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، امریکی صدر جوبائیڈن

نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ دن کو اس وقت ایک فیصلہ کن معرکے کا سامنا ہے۔ امریکا اپنے دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اسٹریٹجک مفادات کے لیے اتحادیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے نئی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

 جوبائیڈن نے یہ بھی کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہورہے ہیں، گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں کورونا سے نمٹنے کیلئے 15 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہےجبکہ کورونا کے باعث دنیا کی معیشت کو بہت نقصان ہوا، کورونا وائرس کا سب مل کر مقابلہ کریں گے۔

جو بائیڈن نے ان محاذوں پر تعاون کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہماری اپنی کامیابی دوسروں کی کامیابی کے ساتھ منسلک ہے’۔

امریکا اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کے بارے میں جو بائیڈن نے زور دیا کہ امریکہ ‘نئی سرد جنگ یا تقسیم شدہ دنیا کا خواہاں نہیں ہے’۔

واضح رہے کہ امریکا کے شہر نیو یارک میں 76 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس “ماحولیاتی بحران اور وبائی بیماری” کے پس منظر میں ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تھانہ گولڑہ پولیس کی پھرتیاں، 15 سالہ لڑکے کو اغواء کے جھوٹے کیس میں دھرلیا

Related Posts