خام تیل کی در آمد میں 27فیصد اضافہ،.61 8لاکھ ٹن ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خام تیل کی در آمد میں 27فیصد اضافہ،.61 8لاکھ ٹن ریکارڈ
خام تیل کی در آمد میں 27فیصد اضافہ،.61 8لاکھ ٹن ریکارڈ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:مقامی آئل ریفائنریوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے بعد گزشتہ ماہ اگست کے دوران خام تیل کی در آمد 27فیصد اضافے سے 8لاکھ ٹن سے بڑھ گئی۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگست میں خام تیل کی در آمد 8 لاکھ 61 ہزار ٹن سے زائد رہی جس میں سے دو لاکھ 32 ہزار ٹن خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر در آمد کیا گیا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق مقامی ریفائنریوں نے ایل این جی کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں خام تیل کی در آمد بھی بڑھ گئی۔

اگست کے دوران پٹرول کی در آمد 22فیصد اضافے سے 5لاکھ59ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل کی در آمد 42 فیصد کے نمایاں اضافے سے دو لاکھ62ہزار ٹن سے زائد رہی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان اور سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 روز کیلئے بند

گزشتہ ماہ ہائی اوکٹین کی در آمد 59فیصد کی کمی سے 5639ٹن رہی،فرنس آئل کی در آمد اگست میں ایک فیصدکی کمی سے 3لاکھ19ہزار ٹن رہی۔ اگست میں 11ہزار ٹن جیٹ فیول بھی در آمد کیا گیا، نیفتھا کی بر آمد 134فیصد اضافے سے 19709 ٹن رہی۔

Related Posts