کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں
کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 20 لاکھ مزید خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہمسایہ ملک چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئیں۔

چین سے پاکستان آنے والی سائنو ویک ویکسین کو ملک بھر کے تمام ویکسینیشن سینٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔ سائنو ویک کی نئی کھیپ ملک بھر میں ویکسین کی قلت دور کرے گی۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین سے خریدی گئی سائنو ویک ویکسین کی ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرز میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر بالغ شہری کو ویکسین لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک بھر میں ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی تھی، معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں 23 جون کو پاکستان پہنچ جائیں گی۔

بعد ازاں کراچی میں کورونا ویکسین سینٹرز میں ویکسینیشن کی صورتحال میں بہتری آنے لگی۔عوام نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے دوبارہ ویکسین لگوانا شروع کردی۔

حکام کا آج سے 2 روز قبل کہنا تھا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں سائینووک اور سائینوفام ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ ضلع وسطی کے تمام 18 سینٹرز پر ویکیسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسینیشن کی صورتحال میں بہتری آنے لگی، 18سینٹرز پر کام جاری

قبل ازیں ہمسایہ ملک چین سے کورونا کی روک تھام کیلئے خصوصی پرواز کے ذریعے ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں، جنہیں مختلف ویکسینیشن سینٹرز میں تقسیم کیا گیا۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا 3 روز قبل کہنا تھا کہ چینی ویکسین سائنو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں چین سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں جبکہ چین کورونا ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں

Related Posts