لاہور میں 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک ڈاکو کراچی سے گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک ڈاکو کراچی سے گرفتار
لاہور میں 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک ڈاکو کراچی سے گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے لاہور میں 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے درخشاں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا جن پر لاہور میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

اس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ گرفتار ملزمان گھروں میں گھس کر اسلحے کے زور پر ڈکیتیوں کے دوران شہریوں کے زیورات، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے جاتے تھے۔

ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کے حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن عمران مرزا نے کہا کہ لاہور میں دونوں ملزمان کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج ہیں جو کراچی چلے آئے۔

ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق ملزمان لاہور پولیس کی نظروں میں آچکے تھے جنہوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کراچی میں وارداتیں شروع کیں۔ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے ڈی آئی جی عمر شاہد نے کہاہے کہ سی ٹی ڈی پولیس نے بھارت سے تربیت یافتہ 2 دہشت گردوں کو میر پور خاص سے گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے واسع جلیل اور انیس ایڈووکیٹ سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واسع جلیل کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی مدد سے کوشش کی جارہی ہے ایک گرفتار دہشت گرد نے تہران میں انیس ایڈووکیٹ سے ملاقات اور احکامات لینے کا انکشاف کیاہے۔

مزید پڑھیں: بھارت سے تربیت یافتہ 2 دہشت گرد گرفتار، واسع جلیل سے رابطے بے نقاب

Related Posts