راولپنڈی میں 9سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 2ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man arrested for raping stepdaughters in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :9سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 2ملزمان گرفتار،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے بچوں پر تشدد اوران کا استحصا ل کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ویسٹریج کے علاقہ میں معصوم بچے سے زیادتی کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ ویسٹریج میں درج تھا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد :فاطمہ ٹاؤن کی انتظامیہ کیخلاف3مقدمات درج،برانچ منیجرگرفتار

ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ایس ڈی پی او کینٹ سرکل، ایس ایچ او ویسٹر یج اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان عباس اور عدنان کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار ڈویژن اور ویسٹر یج پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے معاملہ میں زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، بچوں پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے ان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

Related Posts