اسٹاک مارکیٹ میں 158.90 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 158.90 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 158.90 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) کے دوران 158.90 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

100 انڈیکس 41520.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.38 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 7 کروڑ 80 لاکھ 85 ہزار 625 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 35 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 237 روپے کی حد بھی کراس کر گئی۔جس کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ، نئی قیمت 238 روپے ہوگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ایک روپیہ 7 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

Related Posts