چین میں زیر تعلیم 10 پاکستانی طلباء رات گئے وطن واپس پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین میں زیر تعلیم 10 پاکستانی طلباء رات گئے لاہور پہنچ گئے
چین میں زیر تعلیم 10 پاکستانی طلباء رات گئے لاہور پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چین میں زیر تعلیم 10 پاکستانی طلباء رات گئے وطن واپس  پہنچے، ایک ساتھ چین میں قیام پذیر طلباء نے  لاہور پہنچنے سے قبل پاکستان آنے کے لیے بنکاک کا راستہ اختیار کیا۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ائیرپورٹ پہنچنے پر لواحقین سے ملاقات کے لیے بے تاب پاکستانی طلباء نے اللہ کا شکر ادا کیا، تاہم اس موقعے پر کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات نہ کیے گئے۔

طلباء کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر صرف ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسکریننگ کا عمل سرانجام نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ ہمسایہ ملک چین میں کورونا وائرس کے باعث متاثر اور ہلاک ہونے والے افراد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 304 ہو گئی۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس صوبہ ہوبائی کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ صوبہ ہوبائی میں مزید 1921 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں  کی تعداد 304 ہو گئی

Related Posts