غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف ایکشن،وزیراعظم نے خبردارکردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہےکہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور معاشی ترقی کے لیے شروع کئے ہیں، ان میں رکاوٹ ڈانا بلاجواز ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملک میں اب غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور قبضہ مافیا کےخلاف سخت ایکشن لیاجائےگا،انہوں نے کہا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے لاہور اور ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہیں، ان منصوبوں میں ماحول دوست مٹیریل کا استعمال کیا جائےگااس کےساتھ ساتھ ملک کےدیگرشہروں میں بھی گرین اربنائزیشن ماڈل کوا ستعمال کیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر فعال اثاثوں کو سرمایہ کاری کے قابل بنا رہی ہے کیونکہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور معاشی ترقی کے لیے شروع کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چھوٹے کاروباری افرادکیلئےخوشخبری،حکومت کاآسان شرائط پرقرضےدینےکااعلان

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دیتےہوئےکہ غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Posts