بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 8 ماہ کی بندش کے بعد آج سے شروع ہورہی ہے۔
گزشتہ برس مون سون کی طوفانی بارشوں اور بد ترین سیلاب کے باعث برطانوی دور کا تاریخی پل گر گیا جس سے کوئٹہ سے اندرونِ ملک چلنے والی ٹرین سروس بھی بندش کا شکار ہوگئی۔
طوفانی بارشیں، سندھ کو بلوچستان سے ملانے والا پل ٹوٹ گیا
وزارتِ ریلوے نے پل کی تعمیرِ نو میں 8 ماہ لگا دئیے۔ آج سے بحال کی جانے والی ٹرین سروس کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والے شہریوں کو سفری سہولیات مہیا کرے گی۔
طویل عرصے سے کوئٹہ سے ریل کے ذریعے اندرونِ ملک جانے کے خواہش مند مسافروں کا انتظار ختم ہوگیا۔ پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 18 اپریل کو کوئٹہ سے عید ٹرین بھی چلائی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں وقفے وقفے سے کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ گزشتہ برس تیز بارشوں کے بعد سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا پل حب کے مقام پر ٹوٹ گیا تھا۔
پل کا 100 فٹ سے زائد کا حصہ حب ندی میں طغیانی کے باعث بہہ گیا، جس سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔ پل کا بڑا حصہ حب ندی میں طغیانی کے باعث بہہ گیا، جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔